فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ دوران پرواز جنسی ہراسگی کا نشانہ بن گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 دسمبر 2017 12:45

فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ دوران پرواز جنسی ہراسگی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2017ء) : سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ کی ہمشیرہ رینڈی زکر برگ دوران پرواز جنسی ہراسگی کا نشانہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مارک زکر برگ کی بہن رینڈی نے دعویٰ کیا کہ جہاز کے عملے نے ایک مسافر کو اجازت دی کہ وہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کر سکے جبکہ دوسری جانب الاسکا ائیر لائن کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

رینڈی نے ائیر لائن کو لکھے گئے ایک خط میں کہاکہ وہ اپنے ساتھ بیٹھے مسافر کے ساتھ نہایت بے آرام تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ بارہا الکوحل پینے کے بعد اس مسافر نے نہ صرف مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا بلکہ پرواز میں موجود دیگر مسافروں پر بھی جملے کسے۔ رینڈی نے لاس اینجلس سے میکسیکو جانے والی پرواز میں ہوئے تجربے سے متعلق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے مذکورہ مسافر سے متعلق عملے کو بھی آگاہ کیا لیکن انہوں نے میری بات کو اہمیت نہ دیتے ہوئے مجھے یہ بتا دیا کہ یہ شخص اکثر و بیشتر ہی اس پرواز میں سفر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوئی جب جہاز کے عملے نے مجھے اس بات کو سنجیدگی سے نہ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے جہاز کے آخر میں سیٹ دینے کی پیشکش کی۔

متعلقہ عنوان :