ایران میں 6.3 شدت کا تازہ زلزلہ، دوافرادہلاک ،82زخمی

زلزلے سے 14دیہاتوں کی متعددعمارتیں تباہ،متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری

ہفتہ 2 دسمبر 2017 12:41

ایران میں 6.3 شدت کا تازہ زلزلہ، دوافرادہلاک ،82زخمی
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2017ء) ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں آنے والے زلزلے سے دوافرادہلاک جبکہ 82زخمی ہوگئے ،زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں ،۔زلزلے کے بعد ایرانی فوج اور ملیشیا کے دستے، امدادی کارکن اور سونگھ کر سراغ لگانے والے کتوں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل انسٹیٹیوٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاکہ زلزلے کا مرکز کرمان شاہ سے 58 کلو میٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر کرمان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے زیادہ نقصان صوبہ کرمان میں ہوا ہے جہاں حکام کے مطابق اب تک کم از کم 14 دیہات میں درجنوں مکانات گرنے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے بعد ایرانی فوج اور ملیشیا کے دستے، امدادی کارکن اور سونگھ کر سراغ لگانے والے کتوں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جمعے کی دوپہر تک 51 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جس کے باعث زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں لگ بھگ تین ہفتے قبل7.3 شدت کے زلزلے سے 530 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے جب کہ درجنوں دیہات اور قصبے تباہ ہوگئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد آٹھ ہزار سے زاید بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :