سید علی گیلانی کی نظربندی غیر قانونی اور بلاجواز ہے ‘ حریت کانفرنس

کٹھ پتلی انتظامیہ حریت راہنما سے درحقیقت خوفزدہ ہے ‘ بیان

ہفتہ 2 دسمبر 2017 12:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ گروپ نے تنظیم کے چیئرمین سید علی گیلانی کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت کی ہے سرینگر مین جاری اپنے بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کٹھ پتلی انتطامیہ نے سید علی گیلانی کو عید میلاالنبیؐ کے مقدس موقع پر بھی سید علی گیلانی کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے روکے رکھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی سید علی گیلانی کے خلاف وہی پالیسی اختیار کر رکھیہے جو کہ عمر عبداللہ نے اپنا رکھی تھی ۔ ترجمان نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ عظیم راہمنا سید علی گیلانی سے خوفزدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی سیاسی اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کئے ہوئے ہے انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سید علی گیلانی کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف سنجیدہ نوٹس لے ۔