جنید جمشید کی زندگی پربننے والی فلم سوشل میڈیا پر ریلیز کر دی گئی

ڈاکیومینٹری فلم جنید جمشید کے بینڈ میں شامل سلمان احمد نے بنائی ہے

ہفتہ 2 دسمبر 2017 12:20

جنید جمشید کی زندگی پربننے والی فلم سوشل میڈیا پر ریلیز کر دی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2017ء) معروف گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کی زندگی پر بننے والی ڈاکیومینٹری فلم سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی۔

(جاری ہے)

’’آنسو‘‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والی فلم ریلیز ہونے کے فوری بعد وائرل ہو گئی ،ڈاکیومینٹری فلم جنید جمشید کے بینڈ میں شامل سلمان احمد نے بنائی ہے۔شو بزکی دنیا کو خیر باد کہنے والے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ساتھ 7دسمبر2016کو طیارے کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔