’’طیارے میں بم ہے ‘‘نامی وائی فائی ڈیوائس نے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرادی

ترکش ایئرلائن کی نیروبی سے استنبول جانے والی پرواز سوڈان کے شہر خرطوم کے ایئرپورٹ پر اتار لی گئی

ہفتہ 2 دسمبر 2017 12:00

’’طیارے میں بم ہے ‘‘نامی وائی فائی ڈیوائس نے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ ..
خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2017ء) دوران پرواز ’’جہاز میں بم ہے‘‘ کے نام سے وائی فائی نیٹ ورک سامنے آنے کے بعد استنبول جانے والی پرواز کو ہنگامی طور پر سوڈان میں اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق ترکش ایئرلائن کی نیروبی سے استنبول جانے والی پرواز اس وقت ہنگامی حالت میں سوڈان کے شہر خرطوم کے ایئرپورٹ پر اتار لی گئی جب جہاز میں وائی فائی نیٹ ورک کا نام ’’ جہاز میں بم ہے‘‘ سامنے آنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ترکش ایئرلائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وائی فائی نیٹ ورک میں یہ نام سامنے آنے کے بعد طیارے کو سوڈان کے خرطوم ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا جہاں مکمل تلاشی کے بعد طیارے اور اس کے مسافروں کو محفوظ قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :