پشاور زرعی یونیورسٹی حملہ، 3 افراد جاں بحق ، 16 افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 1 دسمبر 2017 11:30

پشاور زرعی یونیورسٹی حملہ، 3 افراد جاں بحق ، 16 افراد زخمی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2017ء)   پشاور کی زرعی یونیورسٹی دہشتگرد حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج ٹی وی کے مطابق پشاور کی زرعی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

آج ٹی وی کی پشاور سے بیوروچیف کے مطابق انہوں نے 6 افراد کی نعشیں دیکھی ہیں جو شکل و صورت سے نوجوان طالبعلم لگتے ہیں۔ یونیورسٹی کے اندر بڑی تعداد میں سفید کپڑا لے جایا گیا ہے ۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ ایک خودکش حملہ آور دہشتگرد کی نعش بھی یونیورسٹی سے باہر لائی گئی ہے۔