کس کے کہنے پر آرمی چیف کا نام دھرنے کے معاہدہ میں شام کیا گیا تھا؟ وزیرداخلہ احسن اقبال نے بتادیا

جمعہ 1 دسمبر 2017 00:06

کس کے کہنے پر آرمی چیف کا نام دھرنے کے معاہدہ میں شام کیا گیا تھا؟ وزیرداخلہ ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2017ء) کس کے کہنے پر آرمی چیف کا نام دھرنے کے معاہدہ میں شام کیا گیا تھا، وزیرداخلہ نے بتادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان سمیت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اس بات پر تحفظات تھے کہ فوج کا نام اس بات میں شامل نہیں کرنا چایے تھا لیکن دھرنے والوں کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ معاہدے میں انکو شامل کیا جائے ورنہ معاملات آگے نہیں بڑھیں گے تاہم دھرنا ختم کرنے کے لیے انہیں یہ کام کرنا پڑا۔

وزیرداخلہ نے دوران گفتگو اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہیں اطلاعات تھی کہ کچھ ملک دشمن عناصر معاملات خراب کرنا چاہتے ہیں تاہم اسی وجہ سے جلد از جلد معاہدہ کیا گیا اور دھرنا ختم کیا گیا تھا۔