میلاد النبی ؐ پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے ،نبی پاکؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم بطور امتِ رسولؐ اپنے اندر اتحاد،

یکجہتی اور یگانگت پیدا کریں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کا جشن عید میلادالنبی ؐ پرپیغام

جمعرات 30 نومبر 2017 22:26

میلاد النبی ؐ پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے ،نبی پاکؐ کی محبت ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے اور نبی پاکؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم بطور امتِ رسولؐ اپنے اندر اتحاد، یکجہتی اور یگانگت پیدا کریں اور تفرقہ اور تفریق کی بجائے وحدت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رسول آخر زماںؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہیاور یہ محبت ہمارے لئے دنیا و آخرت میں نجات کی ضمانت ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نبی پاکؐ کی تعلیمات جو غریبوں کی مدد، بے کسوں اور یتیموں کی داد رسی سے متعلق ہے کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اج کا دن ہمیں نبی پاکؐ کی تعلیمات سے تجدیدِ عہد وفا کا پیغام بھی دیتا ہے اور آج کے دن ہم اپنے نبیؐ کی ہدایات پر عمل کو اپنا شعار بنا کر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔