حکومت نے پاک فضائیہ کے تین ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی

جمعرات 30 نومبر 2017 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2017ء) حکومت نے ائیر کموڈور محمد ظہورفیصل ، ائیر کموڈورصوبان نذیر سید اور ائیر کموڈوررضوان ریاض کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ائیروائس مارشل محمد ظہور فیصل نے پاکستان ائیر فورس میںدسمبر1985 میں ائیر ڈیفنس برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران آپ نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (ائیر ڈیفنس)کے علاوہ بحیثیت نارتھ سیکٹر کمانڈر بھی خدمات سر انجام دیں۔

آپ نے پاک فضائیہ کے کئی ریڈارسکواڈرنز کی کمانڈ بھی کی۔ آپ نے نیشنل سکیورٹی اور وار سٹڈیز کے علاوہ سٹریٹیجک سٹڈیز میںبھی ماسٹر ڈگریز حاصل کیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ائیروائس مارشل صوبان نذیر سید نے پاکستان ائیر فورس میںدسمبر1988 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کی ایوی یانکس پروڈکشن فیکٹری میں بطور منیجنگ ڈائیریکٹر خدمات سر انجام دیں اورائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف نیٹ ورک اور ڈائریکٹوریٹ آف انجینئرنگ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

آپ نے ائیر ویپن کمپلیکس واہ میں بطور ڈائریکٹر ایوی یانکس اینڈ ویپن سسٹم کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ آپ نے ایوی یانکس انجینئر نگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل رضوان ریاض نے پاکستان ائیر فورس میںجون1990 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پاکستان ائیر فورس وردینیس سرٹیفیکیشن اتھارٹیPACA)کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بحیثیت ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ فائز رہے۔ آپ نے امریکہ سے ائیروناٹیکل انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کی اور ائیرو سپیس میںماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔آپ مکینکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :