پیپلز پارٹی نے نہ صرف عوام کو جمہوریت دی اور جمہوری شعور دیا بلکہ ملک کے استحکام اور ترقی کیلئیبے مثال کار نامے سر انجام دیئے ہیں،رہنما پی پی پی ٹنڈوالہ یار

جمعرات 30 نومبر 2017 20:12

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2017ء) ٹنڈوالہ یار پی پی پی حیدرآباد ڈویزنل صدر سید علی نواز شاہ رضوی اور رکن سندھ اسمبلی سید ضیاء عباس شاہ رضوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ صرف عوام کو جمہوریت دی اور جمہوری شعور دیا بلکہ ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے کئی تاریخی اور بے مثال کار نامے نمایاں سر انجام دیئے ہیں۔ 1973 کا متفقہ آئین، ایٹمی ٹیکنالوجی کا قیام، پاک چین دوستی، میزائل ٹیکنالوجی پیپلز پارٹی کے وہ عظیم کارنامے ہیں جنہیں تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار ۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پچاسویں یوم تاسیس کے موقع پر پی پی ضلعی دفتر میںیوم تاسیس کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سید امدا د حسین شاہ رضوی ، ضلعی جنرل سیکریٹری مولا بخش تھیبو ، کوآرڈینیٹر زوار پرویز سموں ، و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی طویل اور تاریخی جمہوری جدوجہد کا دور شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر محترمہ بے نظیر بھٹو تک اور ان کے بعد کے ادوار تک پھیلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو کی کرشماتی شخصیت اور سیاسی شعور کا کمال تھا کہ انہوں نے ملک کے بدترین حالات میں سر زمین بے آئین کو متفقہ آئین دیا جو اج بھی اس ملک کی سالمیت، استحکام اور انسانی حقوق کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو تک ہمیشہ عوام کی طاقت کو ہی اپنا محور و مرکز بنایا ہے اور پیپلز پارٹی عوام کی حمایت اور ان کے ووٹ سے پچاس سال میں پانچ بار برسراقتدار آئی اور پی پی پی ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے کام کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید امداد شاہ رضوی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا اور یہ نزرانہ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے وژ ن کا دور ہے اور یہ وژن ہمیشہ زندہ رہے گا کیوں کہ یہ جمہوریت، سچائی، اور عوام کا وژن ہے۔

یہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا وژن ہے جسے پارٹی کا ہر لیڈر لے کر چل رہا ہے اور یہی آزادی ، امن ، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے اور یہ وژن موجودہ اور آئندہ نسلوں کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گا اور اسی وژن کے ساتھ ہم اس قوم کو ایک عظیم قوم بنائیںگے بعد اذاں پاکستان پیپلز پارٹی کی پچاسویں یوم تاسیس کا کیک ڈویزن صدر سید علی نواز شاہ رضوی ، رکن سندھ اسمبلی سید ضیا عباس شاہ رضوی ، میونسپل کمیٹی کے چیئر مین سید امداد حسین شاہ رضوی ،نے کارکنان کے ہمراہ کیک کاٹا ۔#

متعلقہ عنوان :