حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے تین ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی
جمعرات 30 نومبر 2017 20:10
(جاری ہے)
ائیروائس مارشل صوبان نذیر سید نے پاکستان ائیر فورس میںدسمبر1988 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کی ایوی یانکس پروڈکشن فیکٹری میں بطور مینیجنگ ڈائیریکٹر خدمات سر انجام دیں اورائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف نیٹ ورک اور ڈائریکٹوریٹ آف انجینئرنگ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔
آپ نے ائیر ویپن کمپلیکس واہ میں بطور ڈائریکٹر ایوی یانکس اینڈ ویپن سسٹم کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ آپ نے ایوی یانکس انجینئر نگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل رضوان ریاض نے پاکستان ائیر فورس میںجون1990 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پاکستان ائیر فورس وردینیس سرٹیفیکیشن اتھارٹیPACA)کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بحیثیت ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ فائز رہے۔ آپ نے امریکہ سے ائیروناٹیکل انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کی اور ائیرو سپیس میںماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔آپ مکینکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز سے نوازا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.