فاٹاو خیبرایجنسی میں ڈینگی کیسزمیں نمایاں کمی آئی ،ڈینگی ریسپانس یونٹ فاٹا کا ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے موثراقدامات ،

جس کی وجہ سے ڈینگی پربروقت قابو پایالیاگیا، تین مہینوں میں پورے فاٹاسے 405 اور زخیبرایجنسی232افرادڈینگی وائرس سے متاثرہوئے اور صرف ایک جاں بحق ہوا ،سروے رپورٹ

جمعرات 30 نومبر 2017 19:23

فاٹاو خیبرایجنسی میں ڈینگی کیسزمیں نمایاں کمی آئی ،ڈینگی ریسپانس یونٹ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2017ء) انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی خصوصی دلچسپی اور موثراقدامات کی وجہ سے فاٹابالخصوص خیبرایجنسی میں ڈینگی کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے۔ ڈینگی ریسپانس یونٹ فاٹا نے گورنر کی ہدایات کے مطابق ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے موثراقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے ڈینگی پربروقت قابو پایاگیا۔گذشتہ تین مہینوں میں پورے فاٹاسے 405 افرادڈینگی وائرس سے متاثرہوئے ہیں جس میں سے 232 کیسزخیبرایجنسی سے رپورٹ ہوئے اور ڈینگی سے صرف ایک فوتگی رپورٹ ہوئی۔

سروے رپورٹ کے مطابق، خیبرایجنسی جوکہ پشاورکے نزدیک ترین ایجنسی ہے جس کی وجہ یہ موذی مرض خیبرایجنسی میں پھیل گیا۔بلکل اسی طرح ایف آرپشاورکے عوام بھی اس موذی مرض سے متاثرہوئے۔

(جاری ہے)

گورنر کی ہدایت پر فاٹامیںڈینگی وائرس کے پہلے کیس رپورٹ ہوتے ہی ڈینگی ریسپانس یونٹ قائم کیا گیاجس کے مختلف ٹیموں نے پورے فاٹا میں کام شروع کردیا بعدازاں گورنرکی درخواست پرپنجاب کے وزیراعلی نے موبائل ہسپتال یونٹ کوبھی بھجوایا جس نے نہ صرف قبائلی علاقوں بلکہ پشاورمیں بھی ڈینگی سے متاثرہ عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی۔

گورنرنے ڈینگی وائرس پر قابو پانے میں ڈینگی ریسپانس یونٹ فاٹا کی کارکردگی کوسراہا اور متعلقہ حکام کو مستقل طور پر وائرس کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔