Live Updates

تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ میں بجٹ پیش نہ کرنے والے درجنوں ناظمین اور کونسلرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 نومبر 2017 19:02

تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ میں بجٹ پیش نہ کرنے والے درجنوں ناظمین ..
پشاور (اردو پوائنٹ تاز ہ ترین اخبار۔30نومبر2017ء) تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں بجٹ پیش نہ کرنے والے درجنوں ناظمین اور کونسلرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے اپنی ذمے داریاں نہ نبھانے والے درجنوں ناظمین اور کونسلرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ناظمین میں تحریک انصاف کے ناظمین اور کونسلرز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رجنوں نیبرہڈ اور ولیج کونسل چیرمین اور کونسلرز کے اختلافات ہیں۔ ناظمین فوری طور پر بجٹ منظور کرائیں بصورت دیگر کارروائی ہوگی۔ بجٹ پیش نہ کرنے والے درجنوں ناظمین اور کونسلرز کو فارغ کر دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :