12 ربیع الاوّل اس بار عزمِ تحفظ ختم نبوتﷺ کے ساتھ منانا چاہئے‘چودھری شجاعت حسین/پرویزالٰہی/ مونس الٰہی

جمعرات 30 نومبر 2017 17:54

12 ربیع الاوّل اس بار عزمِ تحفظ ختم نبوتﷺ کے ساتھ منانا چاہئے‘چودھری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے یوم عید میلادالنبی ﷺ پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 12ربیع الاوّل اس بار عزمِ تحفظ ختم نبوتﷺ کے ساتھ منانا چاہئے، عاشقان رسول ﷺ نے ختم نبوت حلف نامہ میں نقب لگانے کی ن لیگی سازش ناکام بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم کیلئے ناموس رسالت ﷺ سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور اس کیلئے وہ جان ومال سمیت ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، پیغمبر اسلام ﷺ کی ذات اقدس کو رحمت اللعالمین ﷺ کا لقب دے کر دنیا میں بھیجا گیا لہٰذا آج ان کے یوم ولادت باسعادت پر صدق دل کے ساتھ یہ عہد کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ رحمت اللعالمین ﷺ کے ایک سچے عاشق کے طور پر ہم ہر سطح پر اسلام کے امن و سلامتی کے پیغام کو انفرادی اور اجتماعی طور پر عام کرنے کی کوشش کریں گے اور جبروتشدد کی ہر صورت کو مسترد کرتے ہوئے اسلام پر انتہاپسندی کا لیبل لگانے کی عالمی سازش بھی ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :