ْایبٹ آباد، سی این جی اور پٹرول پمپ مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

جمعرات 30 نومبر 2017 14:36

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) ایبٹ آباد کے علاقے میںانتظامیہ کی غفلت کے باعث سی این جی اور پٹرول پمپ مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، میٹروں کی رفتار تیز کر کے عوام سے ڈبل وصولیاں شروع کر دی گئی ہیں، اسٹیشن پر تعینات محکمہ تنخواہوں کے ساتھ کمیشن بھی حاصل کرنے لگا ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی ایبٹ آباد سے نوٹس لے کر پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ضلع بھر میں موجود سی این جی اور پٹرول پمپ مالکا ن نے حکومتی احکامات کو مسترد کرتے ہوئے میٹر کو تیز کرنے کے عوام سے ڈبل اور اوور چارجز لینا معمول بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس سٹیشن اور پٹرول پمپ سٹیشن پر تعینات سٹاف جو کرپشن کرتے ہوئے عوام کو بقایا رقم کی فراہمی میں کوتاہی برتا ہے، کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

مالکان نے سٹاف کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ زائد وصولی کے باعث مالکان کو بھی باقاعدہ کمیشن فراہم کئے جانے لگا ہے، سی این جی مالکان گیس کے نام پر کم پریشر کے ذریعہ لوگوں کو بے وقوف بنانے لگے ہیں، ناقص پٹرول کی فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ سنجیدہ حلقوں نے ڈی سی ایبٹ آباد سے نوٹس لیکر پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :