حکومتی قرضوں پر واجب الادا سود کی ادائیگی خزانے پر بوجھ بن گئی

تین ماہ میں 445 ارب روپے کی خطیر رقم سے صرف سود کی ادائیگی کی گئی،بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 440 ارب روپے کمرشل بینکوں سے قرض لیاگیا، ۔وزارت خزانہ

جمعرات 30 نومبر 2017 13:27

حکومتی قرضوں پر واجب الادا سود کی ادائیگی خزانے پر بوجھ بن گئی
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2017ء) حکومتی قرضوں پر واجب الادا سود کی ادائیگی ملکی خزانے پر بڑا بوجھ بن گئی اور تین ماہ میں 445 ارب روپے کی خطیر رقم سے صرف سود کی ادائیگی کی گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی پہلی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق دفاع پر 182 ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 221 ارب روپے جاری ہوئے۔

(جاری ہے)

بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 440 ارب روپے کمرشل بینکوں سے قرض لیاگیا، نان بینکنگ سیکٹر سے ساڑھے 24 ارب جبکہ غیر ملکی ذرائع سے 8 ارب روپے قرضہ لیاگیا۔رپورٹ کے مطابق قابل تقسیم محاصل میں سے صوبوں کو 428 ارب روپے کے فنڈز منتقل ہوئے۔پہلی سہ ماہی میں صوبوں نے وفاق کو 51 ارب روپے کا فاضل بجٹ دیا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی اخراجات 1466 ارب روپے جبکہ آمدنی 1025 ارب روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :