گجرات میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ،ْ

تین فرار ،ْ اسلحہ و بارود بر آمد

جمعرات 30 نومبر 2017 13:27

گجرات میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ،ْ
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2017ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے گجرات میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،ْ 3 دہشت گرد فرارہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 5دہشت گرد گجرات شہر میں حملے کیلئے آ رہے تھے ،ْ شہر کے باہر گورالی گائوں کے قریب روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ تھمی تو 2 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی تھی جبکہ 3 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ ان کے قبضے سے 1500 کلو گرام بارود ،ْآتشیں اسلحہ سے بھرا بیگ بیگ، ہینڈ گرنیڈز،سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :