بلوچستان میں3.8 شدت کا زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کرگھروں سے باہر آگئے

جمعرات 30 نومبر 2017 11:57

بلوچستان میں3.8 شدت کا زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کرگھروں سے باہر آگئے
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) بلوچستان میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ خوفزدہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

سنیشنل سیسمک سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں جمعرات کی صبح 4 بجکر 56 منٹ پر درمیانے درجہ کے زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے مرکز کی گہرائی زمین میں 16کلو میٹر تھی۔زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی تقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :