قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی اسلام آباد میں امام بارگاہ کے باہر دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعرات 30 نومبر 2017 11:20

قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی اسلام آباد میں امام بارگاہ ..
اسلام آباد۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اسلام آباد میں امام بارگاہ کے باہر دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچائے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کوترجیح بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ سید خورشید شاہ نے دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :