2 ماہ قبل شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کے والد بھی وفات پاگئے

ارسلان شہید کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا، آرمی چیف کا شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد کےانتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 نومبر 2017 01:14

2 ماہ قبل شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کے والد بھی وفات پاگئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2017ء) 2 ماہ قبل شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کے والد بھی وفات پاگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 2 ماہ قبل شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کے والد بھی وفات پاگئے ہیں۔ لیفٹیننٹ ارسلان نے 2 ماہ قبل دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

(جاری ہے)

والد کی وفات کے بعد ارسلان شہید کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا۔ آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد کےانتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج ہرجوان کو اپنا خاندان سمجھتی ہے۔ نہ صرف جوانوں بلکہ خاندانوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید کے خاندان کو بھی فوج اپنا تصور کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :