تربت یونیورسٹی علاقے میں معیاری و اعلیٰتعلیم کے فروغ و تحقیقی کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،وائس چانسلر

بدھ 29 نومبر 2017 22:03

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2017ء)یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی علاقے میں معیاری اعلیٰ ٰ تعلیم کے فروغ اور تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزاہی کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور اپنی نئی مستقل عمارت میں منتقل ہونے کے بعد اب تربت یونیورسٹی میںتدریسی شعبہ جات میں اضافہ کرنے کے علاوہ جدیددور کے تقاضوں اور وسائل کو مدنظررکھ کر سائنس اینڈانجینئرنگ اور سوشل سائنسز کے شعبوں میں نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کی نئی عمارت میں منعقدہ تربت یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے ساتویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رجسٹرار تربت یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمان، ڈین فیکلٹی آف کامرس لاء اینڈ مینجمنٹسائنسز پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد گچکی، ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، کنٹرولرامتحانات تنویر احمد،ڈائریکٹر گوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ، اسسٹنٹ پروفیسر عبدالماجدناصر،چیئرمین شعبہ انگلش شاہ میر بلوچ، چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن ماہناز اسلم، چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس چنگیز احمد،پرنسپل گرلزڈگری کالج تربت گوہرعزیز اور فیکلٹی ممبران کے علاوہ تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ ڈگری کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی محنت اورکمٹمنٹ کی وجہ سے تربت یونیورسٹی نے چار سال کے مختصر عرصے میں ملک کی ممتاز یونیورسٹیوں کی صف مین اپنی پہچان بنالی ہے۔وائس چانسلر نے کہا تربت یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجز کو یونیورسٹی کے آئینی فورمز میں نمائندگی دی جائے گی۔

اجلاس نے تربت یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں اگلے تعلیمی سال 2018سے شروع ہونے والے بی ایس پروگرام کے کورسز کی منظوری کے علاوہ تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجز میں مختلف مضامین میں شروع ہونے والے بی ایس پروگرام کے کورسز کی بھی حتمی منظوری دے دی۔اکیڈمک کونسل میں پچھلے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔اجلاس نے لائبریری کے قوائد کے علاوہ سائنس اینڈانجیئرنگ اور سوشل سائنسز میں نئے پروگرام شروع کرانے کی کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر کیوای سی پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام، ڈیپارٹمنٹ آف نیچرل اینڈبیسک سائنسز شروع کرانے اور لاء ڈیپارٹمنٹ کو سکول آف لیگل ایجوکیشن کا درجہ دینے کی تجویزپیش کی جبکہ کنٹرولر امتحانات تنویراحمد نے سمسٹرامتحانی نظام کے پالیسی گائیڈلائنز پر صلاح مشورے کے لئے کونسل کے سامنے پیش کئے۔اس سے پہلے رجسٹرار ڈاکٹر حنیف الرحمان نے اجلاس کا ایجنڈاآئٹمز اور گذشتہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کونسل کے سامنے پیش کی۔آخر میں وائس چانسلر نے اجلاس میں شرکت کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مفیدتجاویزدینے پرکونسل کے ارکان کا شکریہ اداکیا۔