لاہور، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس کلو ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

بدھ 29 نومبر 2017 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2017ء) تھانہ سو ل لائن پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی دس کلو ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی بتایاگیا ہے کہ تھانہ سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاع پر اپنی حدود میں ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو جب چیک کیا گیا تو متعلقہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے دس کلو ہیروئن برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لیکر کار میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :