لشکر طیبہ کا سب سے بڑا سپورٹر میں ہوں، پرویز مشرف کا اعلان

بدھ 29 نومبر 2017 20:15

لشکر طیبہ کا سب سے بڑا سپورٹر میں ہوں، پرویز مشرف کا اعلان
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ لشکر طیبہ کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں کشمیر میں پھرپور جواب دینے کا حامی ہوں اور میں لشکرطیبہ کا سب سے بڑا سپورٹر ہوں جب کہ لشکرطیبہ و جماعت الدعوہ دونوں مجھے بہت پسند کرتے ہیں اور حافظ سعید سے بھی ملاقات ہوچکی ہے۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل الیکشن نہیں ہیں بلکہ واحد حل ٹیکنوکریٹ حکومت کا قیام ہے جس کے لیے جمہوری نظام میں تبدیلیاں اور ازسرنو انتخابی اصلاحات کا ہونا لازمی امر ہے اور اس طرح کی آئینی اصلاحات دنیا کے تمام ممالک میں کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہاکہ پاکستان کے لیے مارشل لا بہتر نہیں ہوگا اور پاکستان میں جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے تاہم اصلاحات بے حد ضروری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے پاکستان آئوں گا اور انتخابات میں حصہ بھی لوں گا جو لو گ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں فوج کے کندھوں پرسوارہو کر پاکستان آئوں گا وہ غلطی پر ہیں، میں عمران خان کی طرح دعوے نہیں کرتا جنہوں نے 2002 میں کہا تھا کہ 100 نشستین جیتوں گا لیکن ایک سیٹ لے سکے تھے اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ سابق صدر نے مزید کیا کہا جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :