آئی سی سی نے بولنگ ایکشن کے حوالے سے دہرا معیار اپنا رکھا ہے،حفیظ کے ایکشن میں بھی کوئی مسئلہ نہیں‘ سعید اجمل

کسی نہ کسی طور پرکرکٹ کے ساتھ وابستہ رہنا چاہتا ہوں، اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے پر بھرپور توجہ دوں گا، ہر طرز کے فارمیٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں ،غیرملکی لیگز کھیلتا رہوں گا‘ لیجنڈ سپنر کی سیمی فائنل کے بعد گفتگو

بدھ 29 نومبر 2017 21:11

آئی سی سی نے بولنگ ایکشن کے حوالے سے دہرا معیار اپنا رکھا ہے،حفیظ کے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء) لیجنڈ سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بولنگ ایکشن کے حوالے سے دہرا معیار اپنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کسی نہ کسی طور پرکرکٹ کے ساتھ وابستہ رہنا چاہتا ہوں، اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے پر بھرپور توجہ دوں گا، ہر طرز کے فارمیٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں تاہم غیرملکی لیگز کھیلتا رہوں گا۔

سیمی فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بولنگ ایکشن کے معاملے میں کیریئر متاثر ہوا لیکن اس معاملے میں پی سی بی سے کوئی شکوہ نہیں۔ مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی نے دہرا معیار اپنا رکھا ہے، میرے خیال میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ آف اسپنر سعید اجمل صحافیوں سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :