خیبر پختونخوا میں تبدیلی نظر نہ آنا اکرم خان درانی کی کمزور نظر کی نشاندہی کرتی ہے،میاں جمشید الدین کا کا خیل

بدھ 29 نومبر 2017 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ اکرم خان درانی کو خیبر پختونخوا میں تبدیلی نظر نہ آنا ان کی نظر کی کمزوری کی نشاندہی کرتی ہے انہیں چاہیے کہ اپنے قائد کی طرز سیاست کو ایک طرف رکھ کر غیر جانبدارانہ موازانہ کریں کہ ان کے دور حکومت اور موجودہ حکومت کی کارکردگی میں کتنا فرق ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روز اپنے دفتر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موصوف نے اپنے دور اقتدار میں جوکرپشن کی ہے وہ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گی۔میاں جمشید الدین نے کہا کہ اکرم خان درانی کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی پر تنقید کا واضح مقصد اپنے خلاف احتساب کمیشن کی تحقیقات سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے جبکہ ملک کا بچہ بچہ ان کے سیاسی فلسفہ سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں تبدیلی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اب عوام کو ان بیانات سے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :