Live Updates

عمران خان کی تبدیلی خواہشات اور خوابوں پر مبنی ہے چار سالہ دور حکومت میں کوئی عملی کام نہیں ہوا اربوں روپے دھرنے پر خرچ کئے گئے جہاں پر 70سالہ شخص عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر گالی گلوچ کو فروغ دیا انہوں نے کرکٹ کے دور میں فحاشی کی زندگی بسر کی اب یہاں پر بھی وہ فحاشی پھیلانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں لیکن مولانا مفتی محمود مرحوم سے شروع ہونے والی تحریک جس کی قیادت اب مولانا فضل الرحمن کر رہے

ہیں کبھی ملک میں فحاشی و عریانی کو پھیلانے نہیں دے گی،وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا گیس پائپ لائن بچھانے کی تقریب سے خطاب

بدھ 29 نومبر 2017 19:52

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2017ء) ) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی خواہشات اور خوابوں پر مبنی ہے چار سالہ دور حکومت میں کوئی عملی کام نہیں ہوا اربوں روپے دھرنے پر خرچ کئے گئے جہاں پر 70سالہ شخص عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر گالی گلوچ کو فروغ دیا انہوں نے کرکٹ کے دور میں فحاشی کی زندگی بسر کی اب یہاں پر بھی وہ فحاشی پھیلانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں لیکن مولانا مفتی محمود مرحوم سے شروع ہونے والی تحریک جس کی قیادت اب مولانا فضل الرحمن کر رہے ہیں کبھی ملک میں فحاشی و عریانی کو پھیلانے نہیں دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوثر فتح خیل میں گیس پائپ لائن بچھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زاہد اکرم درانی ،ڈسٹرکٹ کونسلر ولی آیاز خان ایڈوکیٹ، جے یو آئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا اعزاز اللہ حقانی جمعیت یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزر شمس قمر قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ ایم ایم اے دور حکومت میں ہم نے حقیقی معنوں میں تبدیلی لائی بنوں کو 60سال سے اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا تھا سال 2002میں خیبر پختونخوا میں جمعیت علماء اسلام کی حکومت آنے کے بعد بنوں کو اپنے بنیادی حقوق دیئے جس میں سوئی گیس منصوبے کی تنصیب ،خلیفہ گلنواز میڈیکل کمپلیکس ،پاسپورٹ دفتر ،بنوں یونیورسٹی ،اکرم خان درانی کالج ایک درجن سے زائد ڈگری کالجز ،دو رویہ سڑکیں سمیت دیگر بڑے منصوبے شامل ہیں ہم نے اپنی دور حکومت میں عملی کام دکھا کر عوام کے دلوں پر راج کیا انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں وفاق کی جانب سے ہمارے بنوں کو کوئی حصہ نہیں دیا گیا تھا موجودہ وفاقی حکومت میں ہمیں نمائندگی ملی تو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بنوں کا دورہ کیا اور اربوں روپے کے منصوبے منظور کرائے جس میں بنوں ایئر پور ٹ کی اپ گریڈ یشن ،باران ڈیم رائزنگ ،بجلی گھر اپ گریڈیشن سمیت رنگین آباد ٹو لنک روڈ رویہ سڑک اور دیگر منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے انہوں نے عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا تھا مگر صوبے کے عوام کا پیسہ دھرنوں پر لٹا دیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست نہیں بلکہ فحاشی کا نام ہے جو کہ آئندہ انتخابات میں عوام اسے مسترد کر دیں گے اور خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام کی حکومت ہو گی جو کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر ے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات