پاکستان اور ایران تعلیمی، ثقافتی اور تاریخی دیرینہ تعلقات کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،

فارسی۔اٴْردو لغت کے اجراء سے پاکستان اور ایران کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی، ادارہ فروغ قومی زبان فارسی۔اٴْردو لغت کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین درانی کی ادارہ فروغ قومی زبان کے حکام سے بات چیت

بدھ 29 نومبر 2017 18:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) پاکستان میں ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران تعلیمی، ثقافتی اور تاریخی دیرینہ تعلقات کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، فارسی۔

(جاری ہے)

اٴْردو لغت سے کے اجراء سے لسانی تعلقات مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی،ادارہ فروغ قومی زبان (این ایل پی ڈی) فارسی۔

اٴْردو لغت کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے۔ بدھ کو یہاں این ایل پی ڈی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارسی۔اٴْردو لغت سے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی۔ ایرانی قونصلر اور چیئرمین این ایل پی ڈی نے منصوبے کی نگرانی کیلئے دوونوں ملکوں سے لغت ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا۔