Live Updates

عدالت کو 60 ڈاکومنٹس دیے ایک بھی جھوٹا نکلا توسیاست چھوڑدوں گا،عمران خان

خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے بطورلیگل ایڈوائزر 17لاکھ روپے تنخواہ لیتاہے،نوازشریف ، خواجہ آصف اور احسن اقبال منی لانڈرنگ کررہے ہیں۔قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 نومبر 2017 18:07

عدالت کو 60 ڈاکومنٹس دیے ایک بھی جھوٹا نکلا توسیاست چھوڑدوں گا،عمران ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29نومبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہاہے کہ عدالت کو 60ڈاکومنٹس دیے ایک بھی جھوٹا نکلا توسیاست چھوڑدوں گا،خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے بطورلیگل ایڈوائزر 17لاکھ روپے تنخواہ لیتاہے،نوازشریف ، خواجہ آصف اور احسن اقبال منی لانڈرنگ کررہے ہیں۔قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایاکہ شریف فیملی کیلئے اقامہ منی لانڈرنگ کازبردست طریقہ ہے۔خواجہ آصف کابھی اقامہ سامنے آیاہے۔ اقامہ ثبوتوں کے ساتھ ہمارے پاس موجود ہے۔خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے بطورلیگل ایڈوائزر 17لاکھ روپے تنخواہ لیتاہے۔خواجہ آصف کے ایک بیوی کے اکاؤنٹ میں لاکھوں درہم ٹرانسفرہوئے۔عدالت میں کرپشن کے 60ڈاکومنٹس دیے ایک بھی جھوٹا نکلا توسیاست چھوڑدوں گا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کابھی اقامہ ہے۔نوازشریف ، خواجہ آصف اور احسن اقبال منی لانڈرنگ کررہے ہیں۔قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے۔ملکی قرضہ 25ہزارارب تک پہنچ گیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مفلوج ہوچکی ہے۔قبل ازوقت انتخابات جمہوریت کومضبوط کرتے ہیں۔قبل ازوقت انتخابات کامطالبہ غیرجمہوری نہیں ہے۔جرمنی ،برطانیہ میں بھی قبل ازوقت انتخابات کروائے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ سینیٹ الیکشن کاانتظارکررہی ہے۔ن لیگ دویاچارسیٹیں جیت بھی جائے توکیاہوجائے گا۔بتایا جائے کہ حلف نامے میں تبدیلی کاذمہ دارکون ہے۔ترامیم کے پیچھے ملوث افرادکے نام جلد سامنے لائے جائیں۔اب تحقیقات کیلئے مزید وقت مانگ رہے ہیں۔دھرنے سے حکومتی کارکردگی کاپول کھل گیاہے۔وزیراخلہ ایکسپوزہوگئے ہیں۔حکومت کاکام صرف کرپشن بچاناہے۔

وزیرقانون نے کہاکہ آئین میں کوئی ترمیم نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ اگرترمیم کرنی تھی توبتایاجاتاہے۔کمیٹی کے میٹنگ مینٹس موجودہیں ہم نے حمایت نہیں کی۔دھرنے سے جس طرح ملک میں انتشارپھیلا۔فوج سمجھوتہ نہ کرواتی توانتشارپیداہوتا۔کیونکہ بہت بڑاری ایکشن آرہاتھا۔ہمارے لوگ بھی دھرنے میں جاناچاہتے تھے ہم پرپریشرتھا۔کیا حلف نامے میں ڈان لیکس کی طرح تبدیلی انٹرنیشنل لابی کوخوش کرنے کیلئے کی گئی؟
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات