سعودی عرب ، 2 بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش پر سعودی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 29 نومبر 2017 15:01

سعودی عرب ، 2 بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش پر سعودی شہری گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض پولیس نے 2 بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہو گئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ ایک نوجوان ہاتھ میں بغدا لئے دو بچوں کا تعاقب کر رہا ہے۔ پورے علاقے میں اس واقعے سے خوف ہراس اور ہلچل مچ گئی تھی۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے اس سعودی شہری کی شناخت کر کے فوری طور پر ایکشن لیا اوراسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کو تحقیقات اور فرانسک رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ وہ منشیات کا عادی ہے اور جب وہ بچوں کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو اس وقت بھی وہ نشے میں ہی تھا۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے کیس پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا ہے ۔ تاہم عدالت نے ابھی اس شخص کو کسی قسم کی سزا نہیں سنائی۔ اس کیس کی پہلی سنوائی کی تاریخ کا بھی ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔