تحریک انصاف کا ٹائیگر اورگجرات کا 3 فٹ کا دولہا ساڑھے 3 فٹ لمبی دلہن بیاہ لایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 29 نومبر 2017 14:02

تحریک انصاف کا ٹائیگر اورگجرات کا 3 فٹ کا دولہا ساڑھے 3 فٹ لمبی دلہن ..
گجرات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 29نومبر 2017ء ) :گجرات میں تحریک انصاف کا 3 فٹ کا ٹائیگر اپنے لیے ساڑھے 3 فٹ لمبی دلہن بیاہ لایا،شادی کی تقریب میں عزیز اقرباء نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے تحریک انصاف کے 3فٹ کے ٹائیگرکاشف عرف کاشی ڈان کی شادی شادیوال کی ساڑھے تین فٹ کی ہما سے ہو گئی۔ سالوں بعد اپنی شادی کی خواہش پوری ہونے پر ٹائیگر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین تو شادی تقریب میں نہ آسکے مگر انکی جگہ پی ٹی آئی رہنما عثمان دھدرا پھولوں کا گلدستہ تھامے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے تقریب میں پہنچ گئے۔ جسم پر شیروانی، سر پر کُلاہ، پائوں میں کھسہ پہنے کاشف عرف کاشی ڈان ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ دھوم دھام سے شادی تقریب کے بعد 28 سالہ دولہا کاشف عرف کاشی ڈان اپنی شادیوال سے آئی میٹرک ہی پاس 26سالہ دولہنیا ہما کا ہاتھ تھامے لیکر اپنے نئے سفر کی دنیا کیلئے چل پڑا۔ بارات میں آئے مہمان ننھے منھے دولہا کاشی ڈان کیساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔

متعلقہ عنوان :