نیپرا نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ فور سے جنریش ٹیرف کے تعین کے لئے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی

بدھ 29 نومبر 2017 14:16

نیپرا نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ فور سے جنریش ٹیرف کے تعین کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ فور سے جنریش ٹیرف کے تعین کے لئے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا ذرائع کے مطابق اس بجلی گھر کی پیداواری استعداد 315میگاواٹ ہے اور ستمبر 2017ء سے اس نے اپنی پیداوار کا آغاز کردیا ہے ۔ یہ بجلی گھر مئی 2016ء سے جاری لائسنس کے تحت کام کررہا ہے۔ درخواست میں 2013ء سے 2040ء تک 28سال میں سرمائے کی چھوٹ کی درخواست کی گئی ہے اور 40 سال کے لئے قابل عمل ٹیرف جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :