لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے زاہد حامد کے استعفے میں آئی ایس آئی کا ہاتھ ہونے کا خادم حسین رضوی کا دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 نومبر 2017 12:27

لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے زاہد حامد کے استعفے میں آئی ایس آئی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنررل (ر) امجد شعیب نے سابق وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے میں آئی ایس آئی کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

امجد شعیب نے کہاکہ خادم صاحب کو شاید علم نہ ہو ، کہ زاہد حامد نے جو استعفیٰ لکھا ہوا ہے اس میں انہوں نے یہ کہا ہے کہ میں نے کئی مرتبہ استعفے کی پیشکش کی ، لیکن پارٹی میرے استعفے پر رضامند نہیں تھی۔

انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ان کے ذہن میں یہ تھا کہ اگر ان کے نام کی وجہ سے ملکی صورتحال اور ملک کا امن و امان خراب ہو رہا ہے تو اس بات کا دھبہ ان پر نہ آئے اور وہ استعفیٰ دے دیں۔ اگر پارٹی ان کو جازت دیتی تو وہ پہلے ہی مستعفی ہو جاتے۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ ان کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: