کلورکوٹ میں مسافربس اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘ڈرائیورسمیت 3افراد جاں بحق‘9زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 نومبر 2017 11:41

کلورکوٹ میں مسافربس اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘ڈرائیورسمیت 3افراد ..
کلورکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29نومبر۔2017ء) کلورکوٹ میں مسافربس اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت 3افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

رات گئے پنجاب کے علاقے کلورکوٹ سے مسافر بس میانوالی سے ملتان جا رہی تھی کہ ایم ایم روڈ پراچانک ہرنولی موڑ کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر اور ہیلپر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 9 مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کیا گیا،جہاں پر پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔حادثے میں جاں بحق ڈرائیور محمد حاجی اور کنڈیکٹر اعجاز شاہ کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :