لندن کے برٹش میوزیم میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی

بابائے قوم محمد علی جناح کے مجسمے کو آئندہ ہفتے برٹش میوزیم سے منتقل کرکے لندن کی مشہور درسگاہ لنکنزان میں نصب کیا جائیگا

بدھ 29 نومبر 2017 12:09

لندن کے برٹش میوزیم میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2017ء) لندن کے برٹش میوزیم میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی رونمائی کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو لندن کے برٹش میوزیم بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے رکھے جانے والے مجسمے کی تقریب رونمائی میں میئر لندن صادق خان،پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس، ہائی کمشنرکے ارکان، دیگر ممالک کے سفرء ا اورعوام کی تعداد نے شرکت کی،مجسمے کی رونمائی میئر لندن صادق خان نے کی۔

اس موقع پر مجسمہ ساز کرسٹوفر کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے قائداعظم کے مجسمہ کو بنانے میں 6ماہ لگے۔بابائے قوم محمد علی جناح کے اس مجسمے کو آئندہ ہفتے برٹش میوزیم سے منتقل کرکے لندن کی مشہور درسگاہ لنکنزان میں نصب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لنکزان سے قائداعظم محمدعلی جناح نے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :