صدر ٹرمپ کے سخت مؤقف کے باوجود پاکستان کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی‘

چاہتے ہیں پاکستان سرحد پار دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے‘دہشتگردی کیخلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے امریکی کمانڈر جنرل نکلسن کی کابل میں میڈیا بریفنگ

بدھ 29 نومبر 2017 12:09

صدر ٹرمپ کے سخت مؤقف کے باوجود پاکستان کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی‘
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2017ء) امریکی کمانڈر جنرل نکلسن نے ایک بار پھر پاکستان پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ڈومور کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے سخت مؤقف کے باوجود پاکستان کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی‘ چاہتے ہیں پاکستان سرحد پار دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے‘دہشت گردی کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق جنرل نکلسن کا کابل میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے سخت مؤقف کے باوجود پاکستان کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی۔ چاہتے ہیں پاکستان سرحد پار دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے بہت واضح اور صاف مؤقف بیان کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔