زعیم قادری کی خادم حسین رضوی کا ماتھا چومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کیا دھرنے والوں کو پنجاب حکومت کی حمایت حاصل تھی ؟ زعیم قادری نے اصلیت بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 نومبر 2017 10:40

زعیم قادری کی خادم حسین رضوی کا ماتھا چومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر زعیم قادی نے خادم حسین رضوی کا ماتھا چومنے کی تصویر وائرل ہونے پر کہا کہ یہ تصویر ساڑھے تین سال پرانی ہے جب خادم حسین رضوی نے پہلی مرتبہ دھرنا دیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ خان وعدے کے ساتھ منسلک ہیں اور ناموس رسالت کے لیے 8 ماہ جیل میں بھی رہے ، زعیم قادری نے کہا کہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب انہوں نے پہلی مرتبہ دھرنا دیا تھا اور میں نے ان کو منا کر مال روڈ سے اٹھایا تھا۔

تب میں ان کا شکریہ ادا کرنے گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری خادم رضوی کے ساتھ آج بھی ویسی ہی دوستی ہے میرا ان سے پیار ہے ، میرا ان کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ اس تصویر کو غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ زعیم قادری کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: