وفاقی پولیس کی کاروائیاں ، دوملزمان کو گرفتار کر کے 40 لیٹر شراب اور 210 گرام ہیروئن برآمد کر لی، مقدمات درج

منگل 28 نومبر 2017 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) اسلام آباد پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب اور 210 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیلور پولیس کے سب انسپکٹر غلام محمد شاہ معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ ملزم محمد اسرار کو ٹھنڈا پانی کے مقام سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 40 لیٹر شرابرآمد کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر حیدر علی شاہ معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ ملزم عرفان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 210 گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے ۔ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں نیلوراور ترنول میں مقدمات درج کر لیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس افسران کی کارکردگی کو سرایا ہے انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :