سندھ میں سب سے زیادہ گھوسٹ اسکول جی ڈی اے کے اتحادی ارباب رحیم کے دور میں تھے، سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو

جی ڈے اے اپنے اتحادی ارباب رحیم سے حساب لیں، آمروں کی باقیات کا ماضی میں بھی مقابلہ کیا ، اب بھی کریں گے

منگل 28 نومبر 2017 22:21

سندھ میں سب سے زیادہ گھوسٹ اسکول جی ڈی اے کے اتحادی ارباب رحیم کے دور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2017ء) سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ گھوسٹ اسکول جی ڈی اے کے اتحادی ارباب رحیم کے دور میں تھے۔ جی ڈے اے اپنے اتحادی ارباب رحیم سے حساب لیں۔ آمروں کی باقیات کا ماضی میں بھی مقابلہ کیا ہے، اب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار رحیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ارباب رحیم نے اپنے دور میں آبادی نہ ہونے کے باوجود تھر کی ایک یونین کونسل میں 80 سے زائد اسکولز تعمیر کرائے۔

ماضی میں سندھ کی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ایک یوسی میں 80 اسکولوں کی تعمیر پر لگا کر برباد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تو وہ بند پڑے اسکولز بھی فنکشنل کرادیئے ہیں۔ یہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے کہ آج انٹر تک تعلیم مفت کردی گئی ہے۔ انٹر تک کے طالب علموں کے امتحانات کی فیس بھی سندھ حکومت ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :