ڈاکٹر عاصم کی سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت

سپریم کورٹ نے سیکرٹری درخواست نمٹا دیا ، آپکو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا،آپ نے اپنے طور پر اجازت نامہ جاری کر دیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

منگل 28 نومبر 2017 22:00

ڈاکٹر عاصم کی سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کی سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپکو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا،آپ نے اپنے طور پر اجازت نامہ جاری کر دیا ، لگتا ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اس پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ اجازت نامے کو نام ای سی ایل سے نکالنا تصور کیا جائے گا،اس پر عدالت نے کہا کہ صحت مند ہونے پر نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا جا سکتا ہے،عدالت آپکو بااختیار بنانا چاہتی ہے لیکن آپ ایسا نہیں چاہتے ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کواجازت کے نوٹیفیکیشن کو نام ای سی ایل سے نکالناتصورکیاجائے گا ، انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے ، بعدزاں عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری کی یقین دہانی پر توہین عدالت درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ ایڈیشنل سیکرٹری نے یقین دہانی کروائی ہے نوٹیفیکیشن میں ترمیم کردی جائے گی ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کونام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے بار بار سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنا پڑے۔