لاہور ، دیہی علاقوں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،حمزہ شہباز

منگل 28 نومبر 2017 21:02

لاہور ، دیہی علاقوں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء) دیہی علاقوں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔رہنماء مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملتان کی ضلعی انتظامیہ کا اجلاس بلایا جس میں دیہی علاقوں میں صفائی مہم اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف نے سرکٹ ہائو س ملتان میں ہونیوالے ضلع کونسل کے اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی اور دیہی علاقوں میں صفائی مہم اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر نادر چھٹہ اور ضلع کونسل کے چیئرمین کو ہدایات جاری کیں کہ دیہی علاقوں میں 20 دسمبر تک صفائی مہم چلاتے ہوئے کوڑا کرکٹ اٹھائیں اور ضلع کونسل کے علاقے مثالی بنائیں۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت دیہی علاقوں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اراکین اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر صفائی مہم کی خود نگرانی کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کریں۔

متعلقہ عنوان :