ٹنڈوالہ یار سی آئی اے پولیس کا کچی شراب بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون آپریشن

مختلف مقامات پر قائم کچی شراب بنانی والی منی فیکٹریوں پر چھاپے مارکر بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 28 نومبر 2017 19:54

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء) ٹنڈوالہ یار سی آئی اے پولیس کا کچی شراب بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون آپریشن سی آئی اے پولیس نے 2مختلف مقامات پر قائم کچی شراب بنانی والی منی فیکٹریوں پر چھاپے مارکر بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شاہ جہان پٹھان کی ہدایت پرسی آئی اے پولیس نے ٹنڈوالہ یار بکیرا شریف تھانے کی حدود میں واقعہ گوٹھ کوڑو دائودانی میں قائم ایک قبرستان میں بنی ہوئی کچی شراب بنانے کی منی فیکٹری پر چھاپہ مارکر 400لیٹر کچی شراب اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرکے کچی شراب بنانے والی منی فیکٹری کے مالک ہارون ولد اسماعیل ، ریاض ولد بلاول کو گرفتا ر کرلیا ، جبکہ سی آئی اے پولیس نے ٹنڈوالہ یار کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں واقعہ بائی پاس کے مقام پر قائم پرانے اینٹوں کے پرانے بھٹے پر قائم کچی شراب کی منی فیکٹری پر چھاپہ مارکر 300لیٹر کچی شراب اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرکے ملزم امیر بخش ، رجب علی کو گرفتا ر کرلیا بعد اذاں سی آئی اے پولیس کی جانب سے کچی شراب کی منی فیکٹری چلانے والے ملزمان کو ان کے مقامی تھانے کی تحویل دے دیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ داخل کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ۔

متعلقہ عنوان :