حامد کرزئی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا

پاکستان افغانستان میں عدم استحکا م کا ایک اہم عنصر ہے ، پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اورٹریننگ کیمپ ہیںاور وہاں سے انھیں مالی وسائل فراہم کرکے افغانستان بھیجا جاتا ہے،سابق افغان صدر کی ہرزہ سرائی

منگل 28 نومبر 2017 18:20

کابل/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں عدم استحکا م کا ایک اہم عنصر ہے ، پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اورٹریننگ کیمپ ہیںاور وہاں سے انھیں مالی وسائل فراہم کرکے افغانستان بھیجا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے ڈچے ویلے’’ڈی ڈبلیو‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں حامد کرزئی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں عدم استحکام کا ایک اہم عنصر ہے اور وہاں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اورٹریننگ کیمپ ہیں،پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی وسائل فراہم کرکے افغانستان بھیجا جاتا ہے ۔

افغان عوام اپنے ملک کو پرامن اور خوشحال دیکھنے کی خواہش کے ساتھ بین الاقومی برادری کے ساتھ مکمل طور تعاون کررہے ہیں۔