چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کے زیر صدارت ’’خادم اعلیٰ صاف دیہات پروگرام ‘‘کے حوالے سے اجلاس
پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد جلد خادم اعلیٰ صاف دیہات پروگرام کا دائرہ کار پنجاب تک بڑھایا جا رہا ہے ‘جلد وزیر اعلی پنجاب قصور کا دورہ کرکے اس پروگرام کا جائزہ لینگے ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں کا اجلاس سے خطاب
منگل 28 نومبر 2017 18:19
(جاری ہے)
دیہی زندگی ہمیشہ سے شہری زندگی کی نسبت مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہی ہے باالخصوص صفائی کا نا مناسب نظام بھی ایک بڑا مسئلہ ہے انہی بڑھتے ہوئے مسائل کے سد باب کیلئے حکومت پنجاب نے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا آغاز کیا ہے اور یہ بات ہم سب کیلئے خوش آئند ہے کہ اس عظیم منصوبے کا آغاز ضلع قصور سے کیا جا رہا ہے ۔
اس پائلٹ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد آئندہ ماہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف پورے پنجاب میں اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف بہت جلد ضلع قصور کا دورہ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے آغاز پر ہر یونین کونسل کو 1لاکھ روپے فنڈز دیئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت مستقبل میں کوڑے سے پاک ضلع کے خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہے اور یہ پروگرام اس سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے اس پروگرام پر عملدرآمد کرایا جائے گا ۔ دیہات صاف ہونے سے بیماریوں سے نجات ملے گی اور دیہی زندگی میں بہتری آئے گی کیونکہ شہروں کی طرح گائوں کو بھی صاف ستھرا بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر خادم پنجاب صا ف دیہات پروگرام کے تحت یونین کونسل کی سطح پر گائوں میں صفائی کا نظام لا یا جا رہا ہے ۔ چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے اعلان کیا کہ اس پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والی یونین کونسل کو 50لاکھ روپے ‘دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالی یونین کونسلز کو 30لاکھ اور 15لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائیگی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں کیساتھ ملکر وزیر اعلی پنجاب کے خادم اعلیٰ صاف دیہات پروگرام کو ہر قیمت پر کامیاب بنائے گی اور اس عظیم مقصد کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ انہوں نے ممبران ضلع کونسل کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.