سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر 5مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر اسلحہ اورہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے

ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے جو اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے‘ ذرائع

منگل 28 نومبر 2017 17:10

ملتان/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2017ء) ملتان میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر 5مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اورپانچ ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملتان میں سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر ہیڈ محمد والا کے قریب کامیاب کارروائی کر کے 5مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور 5 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے جنہیںبم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جب کہ ایک پسٹل بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے جو اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشتگردوںکو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔