عبدالرشید ترابی برطانیہ،یورپ اور ترکی کا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گے

منگل 28 نومبر 2017 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی برطانیہ،یورپ اور ترکی کا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے برطانیہ میں کشمیرکانفرنسزسے خطاب ،ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں ،میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں ،ترکی کے سپیکر،نائب وزیر خارجہ ،پارلیمانی انسانی حقوق کے چیئرمین ،سابق وزیر اعظم ترکی کے بیٹے ،ڈپٹی سپیکر ترک پارلیمنٹ،سعادت پارٹی کے قائدین،یونین آف این جی او ز کے سربراہ سمیت دیگر اہم قائدین سے ملاقاتیں کیںعبدالرشید ترابی نے اٹلی‘ ناروے‘ جرمنی‘ ڈنمارک‘ برمنگھم،لندن،سکارٹ لینڈ،کوپن ہیگن سمیت دیگر مقامات پر کشمیر کانفرنسز،ممبران پارلیمنٹ ،انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز کو کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا ۔