عبدالرشید ترابی نے برطانیہ ،یورپ اور ترکی میں کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ،امراء اضلاع جماعت اسلامی

منگل 28 نومبر 2017 14:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امراء اضلاع نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی نے برطانیہ،یورپ اور ترکی کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی پس منظر کے ساتھ اجاگر کر کے کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے ،ہندوستانی مظالم کو بے نقاب کر کے نریندر مودی کے مکروہ چہرے کو عیاں کیا ہے ،کشمیری بجا طور پر اپنے قائد کی خدمات پر فخر کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار احمد شائق،دھیرکوٹ،عبید الرحمان،مظفرآبا دپروفیسر مصطفی،نیلم خلیل الرحمان انجم،جہلم ویلی مولانا عبداللہ،کوٹلی زاہد الحسن چودھری،بھمبر فرید چوہدری،میرپور بشیر شگو،قیصر نعیم سدہنوتی نے کیا،امراء اضلاع نے کہاکہ عبدالرشید ترابی نے ترکی کے سپیکر،نائب وزیر خارجہ ،پارلیمانی انسانی حقوق کے چیئرمین ،سابق وزیر اعظم ترکی کے بیٹے ،ڈپٹی سپیکر ترکی،سعادت پارٹی کے قائدین،یونین آف این جی او ز کے سربراہ سمیت دیگر اہم قائدین اور خاص کر ایسام کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے موقع پر 55ممالک سے کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کروانا قابل تحسین ہے،انہوں نے کہاکہ اٹلی‘ ناروے‘ جرمنی‘ ڈنمارک‘ برمنگھم‘ لندن‘ سکارٹ لینڈ،کوپن ہیگن سمیت دیگر مقامات پر کشمیر کانفرنسز،ممبران پارلیمنٹ ،انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز کو کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرنے اور ان کو کشمیریوں کی حمایت کرنے پر آمادہ کرنا حقیقی معنوں میں بڑا کام ہے امراء اضلاع نے کہاکہ یورپ ،برطانیہ اور ترکی میں پاکستانی سفراء سے ملاقات کرکے وہاں کشمیر کی مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز اور ان کومتحرک کرنا قابل تحسین ہے ،انہوں نے کہاکہ عبدالرشید ترابی نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے ۔