بل گیٹس چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ میں منتخب

منگل 28 نومبر 2017 14:06

بل گیٹس چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ میں منتخب
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء) بل گیٹس چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ میںمنتخب۔چینی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے مشترکہ بانی اورٹیراپاورکے چیئرمین بل گیٹس کوچینی اکیڈمی آف انجینئرنگ میں منتخب کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

نیوکلئیرجدیدیت کی صف اول کی کمپنی کے بانی اورچیئرمین بل گیٹس دیگر 18 غیرملکی اکیڈیمیشئینزکے ساتھ اس ادارے میں منتخب ہوئے ہیں۔جن میںلندن کی رائل اکیڈمی برائے انجینئرنگ ڈیم این ڈائولنگ اورمیسوچیوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی کے صدرلیورافائیل ریف بھی شامل ہیں۔ اکیڈمی آف انجینئرنگ میں غیرملکی اکیڈیمیشئینزکی کل تعداد 66 ہے۔

متعلقہ عنوان :