جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کل لسبیلہ پہنچیں گے، مولانا غلام قادر

پیر 27 نومبر 2017 22:17

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء) جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کل لسبیلہ پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزجے یو آئی بلوچستان کے نائب امیر وضلعی امیر لسبیلہ مولانا غلام قادر قاسمی ،جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی رہنما سابق صوبائی وزیر مکھی شام لال لاسی نے اوتھل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کل لسبیلہ حب بھوانی مدرسہ پہنچیں گے اور رات بھوانی میں قیام کرینگے پھر 29 نومبر بروز بدھ کو حب میں مختلف مقامات پر تعزیتیں کرینگے اور پھر اوتھل پہنچیں گے جبکہ اوتھل آمد کے موقع پر زیروپوائنٹ پر شاندار اور والہانہ استقبال کیا جائیگا اور ایس ایم سی فارم ہاوس میں ظہرانے کی تقریب میں شرکت کرینگے اور وہ بعدازاں بیلہ کا دورہ کرینگے اس موقع پر جے یو آئی لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالحمید عارف .جے یو آئی اوتھل کے امیر مفتی محمد سعید .ضلعی پریس سیکریٹری حافظ حسین احمد مدنی.کونسلر جیٹھا نند لاسی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :