جرمنی افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں لچک دکھائے، حامد کرزئی کامطالبہ

پیر 27 نومبر 2017 19:25

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے جرمن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کی ملک بدری کے تناظر میں لچک دار رویہ اختیار کرے۔

(جاری ہے)

پیر کے دن اپنے دورہ جرمنی کے دوران ایک نشریاتی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایسے افغان مہاجرین کو واپس وطن روانہ کرنے سے قبل کچھ وقت دینا چاہیے۔ یہ وہ افغان مہاجرین ہیں، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ حامد کرزئی نے پیر کے دن بون میں ڈوئچے ویلے کے دفتر کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :