پاکستان میری ٹائم اتھارٹی کے قیام کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ سمندری امور کے وفاقی وزیر سینیٹر حاصل بزنجو کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

پیر 27 نومبر 2017 18:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2017ء) سمندری امور کے وفاقی وزیر سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان میری ٹائم اتھارٹی کے قیام کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سحر کامران کی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اتھارٹی کے قیام کے لئے بہت بڑے بجٹ کی ضرورت ہے۔

اس اتھارٹی کے قیام کی تجویز کئی بار آ چکی ہے اس پر کافی بات ہو چکی ہے۔ ہمیں اس اتھارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ قبل ازیں سینیٹر سحر کامران نے قرارداد پیش کی کہ ملکی معیشت میں سمندری شعبے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس اتھارٹی کے قیام کی ضرورت ہے۔ چیئرمین نے قرارداد پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان بالا نے قرارداد مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :